Potato Creamy Soup Tips in Urdu - Potato Creamy Soup Totkay - Tip No. 2155

Urdu Totkay Potato Creamy Soup پوٹیٹو کریمی سوپ (Tip No. 2155) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Potato Creamy Soup Recipe In Urdu

پوٹیٹو کریمی سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2155

اشیاء:
آلو درمیانہ پانچ عدد
پیاز تین عدد
مشروم ایک ڈبہ
مکھن ایک چمچ
دودھ ڈیڑھ پیالی
نمک حسب ذائقہ
پسی سیاہ مرچ حسب ذائقہ
مسٹرڈ سوس ایک چمچ
ترکیب:
پیاز اور آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں ایک پتیلی میں ان کو ملا کر ڈال دیں اور اتنا پانی اس پر ڈالیں۔ کہ یہ ٹکڑے بھیگ جائیں۔ ان کو اتنا پکائیں کہ یہ گل جائیں اس کے بعد ان ٹکڑوں کو چھلنی میں ڈال کر دبائیں تاکہ پسے ہوئے مصالحے جیسا گودا نکل آئے۔
مشروم کو پانی میں ڈبو کر نکال لیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اب ایک پتیلی میں مکھن، مشروم ، دودھ، نمک ، سیاہ مرچ اور مسٹرڈ سوس ڈال دیں، ساتھ میں آلو پیاز کا گودا بھی شامل کر لیں اور چولہے کی ہلکی آنچ پر گرم کر یں۔ سوپ کو گرم کرتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ یہ ہلکی آنچ پر ہی گرم ہو، تیزی سے پکانے پر تمام اجزاء یک جان نہیں ہوں گے۔ اس سوپ میں اگر چاہیں تو تھوڑے سے مٹر، گاجر یا شملہ مرچ کاٹ ملائی جا سکتی ہے۔

More From Bachon Ke Soup