Creamy Seekh Kabab Tips in Urdu - Creamy Seekh Kabab Totkay - Tip No. 1827

Urdu Totkay Creamy Seekh Kabab کریمی سیخ کباب (Tip No. 1827) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Creamy Seekh Kabab Recipe In Urdu

کریمی سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1827

اشیاء:
گائے کا بالکل روکھا قیمہ ایک کلو
گر م مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد باریک کاٹ لیں
پو دینہ باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
سوکھا دھنیا (بھنا ہوا پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
زیرہ (بھنا ہوا پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے قیمے کو باریک پیس لیں (قیمہ زیادہ سے زیادہ باریک ہو دوسرے صورت میں کباب ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے) اب اس میں گرم مصالحہ، ادرک، پیاز ،ہری مرچ ،پودینہ ،کریم ،آدھا گھی ،ہرادھنیا، لال مرچ ،نمک، بھنا اور پسا ہوا سوکھا دھنیا ، زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں اب قیمے کو سیخ کبابوں کی طرح سیخوں پر چڑھائیں اور دہکتے کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ ساتھ ساتھ گھی بھی لگاتے جائیں۔ لیجئے مزیدار کریمی سیخ کباب تیار ہیں پودینے کی دہی والی چٹنی اور تندوری روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Kebab Aur Tikka