Tala Huwa Khasta Chicken Tips in Urdu - Tala Huwa Khasta Chicken Totkay - Tip No. 2000

Urdu Totkay Tala Huwa Khasta Chicken تلا ہوا خستہ چکن (Tip No. 2000) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tala Huwa Khasta Chicken Recipe In Urdu

تلا ہوا خستہ چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2000

اجزاء:
ایک چکن 1.5کلو گرام
آئل 150ملی لیٹر
چینی 25گرام
لونگ o.5گرام
سلاد حسب ضرورت
سرکہ 25ملی لیٹر
سوئی سوس 25ملی لیٹر
تیج پات درخت چھال 25گرام
پیپر کارن ایک گرام
نمک 15گرام
سوپ سٹاک حسب ضرورت
پیاز اور ادرک 25گرام
ایم ایس جی ایک گرام
ترکیب تیاری:
چکن کو دھوئیں اور پھر اسے سوکھ جانے دیں۔ سارے چکن کو نمک لگائیں۔ اور پھر اس کو پیالے میں رکھ دیں۔ اس میں چند گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ اب اس کو پانی میں بھگو دیں اور وہاں سے نکال کر پھر پیالے میں ڈال دیں۔ اس میں سرکہ، پیپر کارن ، سوئی سوس ، چینی ، نمک ، لونگ ، تیج پات کی چھال ، پیاز ، ادرک اور سوپ سٹاک ڈالیں۔
پکانے کی ترکیب :
چکن کو ھباپ دعان میں رکھ کر پکائیں (دو سے تین گھنٹے )چکن کو بھاپ دان سے نکال لیں۔ آئل کو پین میں گرم کر یں جب دھواں چھوڑنے لگے اس میں چکن ڈال دیں۔ اتنا سٹر فرائی کر یں کہ چکن ہر طرف سے بادامی رنگ کا ہو جائے۔ مزید تھوڑی دیر فرائی کر یں اور پھر ہٹا لیں۔ پیش کرنے کے لیے چکن کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اور پلیٹ میں لگا دیں۔ اس کو ٹماٹر ، سلاد اور کھیرے سے سجائیں۔ چکن پیپر کارن اور نمک کے آمیزے کے ساتھ بڑے شوق۲ سے کھایا جاتا ہے ۔

More From Chinese Food