Khatay Tamatar Tips in Urdu - Khatay Tamatar Totkay

کھٹے ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khatay Tamatar Recipe In Urdu

اشیاء:
پیاز دو عدد
ٹماٹر ایک پاؤ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن تین دانے
لال مرچ حسب پسند
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
خشخاش ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا چند پتے
پودینہ چند پتے
کری پتہ چند پتے
سبز مرچیں چند عدد
املی کا پانی آدھی پیالی
سوکھا کھرپا پسا ہوا دو چائے کے چمچے
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
دھنیا چار چائے کے چمچے
تل دو چائے کے چمچے
نمک حسب پسند
گھی ڈیڑھ چھٹانک
ترکیب:
پیاز گھی میں سرخ کر لیں اور سارے کچے پسے ہوئے مصالحے ڈال کر تین منٹ تک بھونیں ۔ پھر سینکے ہوئے مصالحے ڈال کر ملائیں۔ اب ٹماٹر اور نمک ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے تک پکا ئیں۔ پھر کٹا ہوا مصالحہ ثابت مرچ املی ڈالیں اور ڈھکن بند کر کے ہلکی آگ پر پکا ئیں ۔ جب گھی چھوٹنے لگے تو اتار لیں۔

More From Pakistani Sabzi - مزید