Custard Sadah Tips in Urdu - Custard Sadah Totkay - Tip No. 2770

Urdu Totkay Custard Sadah کسٹر ڈ سادہ (Tip No. 2770) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Jelly Aur Custard in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Custard Sadah Recipe In Urdu

کسٹر ڈ سادہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2770

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے چار چمچے
انڈے دو عدد
چینی 250گرام
کریم 100گرام
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اورپکنے دیجئے دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں چینی ڈال دیجئے۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں اچھی طرح گھول لیجئے اور پکتے ہوئے دودھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیے اور ساتھ چمچہ ہلاتے رہیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے۔ ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔انڈوں کو کسی برتن میں پھینٹ لیجئے اور دودھ والی دیگچی میں ڈال کر خوب چمچہ چلائیے تاکہ سب چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں ۔ کسٹرڈ جب ذرا گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور حسب پسند برتن میں ڈال لیجئے۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر اس کے اوپر ڈال دیجئے۔

More From Jelly Aur Custard