Cutlets With Herb Tips in Urdu - Cutlets With Herb Totkay - Tip No. 2093

Urdu Totkay Cutlets With Herb کٹلٹس ود ہرب (Tip No. 2093) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cutlets With Herb Recipe In Urdu

کٹلٹس ود ہرب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2093

اشیاء:
چانپیں کلو
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
ووسٹرشائر سوس ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ چائے کا چمچہ
تلسی کے پتے ایک چائے کا چمچہ
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، سویا سوس، ووسٹر شائر سوس، لہسن پیسٹ اور تلسی کے پتوں کو چانپوں کے ساتھ مکس کر یں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر گل جانے تک پکائیں۔
میش تیار کرنے کے لیے:
آلو کلو(ابلے ہوئے)
میدہ تین کھانے کے چمچے
انڈے دو عدد
بریڈکرمبز حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
تلسی کے پتے دو کھانے کے چمچے
تیل دو کھانے کے چمچے
پارسلے ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
آلو میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ تلسی کے پتے ڈال کر مکس کریں۔ اب چانپوں کو آلو کے میش کے ساتھ کور کر کے میدہ میں رول کر یں۔ انڈے میں ڈپ کر یں اور بریڈکرمبز لگا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر یں۔ ایک کھانے کا چمچہ تلسی کے پتے اور پارسلے ڈال کر ساتے فرائی کر کے کٹلٹس کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab