Daal Bharay Tinday Tips in Urdu - Daal Bharay Tinday Totkay - Tip No. 1188

Urdu Totkay Daal Bharay Tinday دال بھرے ٹنڈے (Tip No. 1188) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Bharay Tinday Recipe In Urdu

دال بھرے ٹنڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1188

اجزا:
بڑے سائز کے ٹنڈے آٹھ عدد
ٹنڈے بھرنے کے لئے مسالہ
پیاز ایک عدد بڑا
ادرک ایک ٹکڑا
چنے کی دال آدھا کپ
گرم مصالحہ پسا ہوئی ایک چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ہری مرچیں چھ عدد
انار دانہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کاچمچ
نمک حسب ذائقہ
پکانے کا تیل ایک چمچ
ٹنیڈے دم کرنے کے لئے
شور بہ مصالحہ پیاز ایک عدد باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا باریک کٹاہوا ایک چائے کا چمچ
لہسن ادرک کی پیسٹ دو چائے کے چمچ
ٹماٹر سرخ پکے ہوئی دو عدد باریک کٹے ہوئے
سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک حسب ذائقہ
پکانے کا تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
ٹوپی کٹے ہوئے اور گودا نکالے ہوئے ٹنڈوں کو فرائی کیے ہوئے دال مصالحہ سے بھر لیں اور کاٹا ہوا ٹوپی کی طرح کا حصہ دو بارہ ٹنڈوں پہ رکھتے جائیں اور موٹی سوئی میں دھاگہ ڈال کر ٹوپیوں کو دھاگہ پر وکرسی دیں ۔تمام ٹنڈے ایک ایک دھاگے سے سل جائیں گے۔ اب ٹنڈوں کو ایک طرف رکھ دیں اور سوس پین میں شوربہ مصالحہ تیار کرنے کے لئے پہلے دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں ۔ تیل گرم ہو جائے تو پیاز بھون کر سنہری کر لیں ۔پیاز کو زیادہ نہ پکائیں اور ادرک لہسن کی پیسٹ ٹماٹر نمک مرچ اور پانی کے دو چمچ ڈال کر اتنی دیر تک بھونیں کہ تیل مسالے سے الگ ہو جائے۔ اب بھرے ہوے ٹنڈے بھنے ہوئے مصالحہ پہ رکھ کر سوس پین کو ہلا کر بھرے ہوئے ٹینڈے بھی بھون لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر آہستہ آہستہ ابلنے دیں۔ پانچ منٹ کے بعد کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر آنچ بند کر دیں۔ دال بھرے ٹینڈے پک کر تیار ہیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu