Daal Delhi Wali Tips in Urdu - Daal Delhi Wali Totkay - Tip No. 1901

Urdu Totkay Daal Delhi Wali دال دہلی والی (Tip No. 1901) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Moong Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Delhi Wali Recipe In Urdu

دال دہلی والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1901

اشیاء:
مونگ کی دال ڈیڑھ کپ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
پانی چار کپ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر ایک عدد(چوپ کئے ہوئے)
تیل تین کھانے کے چمچے
ثابت کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہری پیاز ایک عدد(چوپ کی ہوئی)
لہسن چار جوئے (باریک کاٹ لیں)
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) کپ
ترکیب:
دال میں پانی او رہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکانے کے لئے رکھ دیں۔ دال تھوڑی سی گل جائے تو اس میں نمک اور ٹماٹر ڈال کر پکا ئیں حتیٰ کہ ٹماٹر گل جائیں۔ ایک الگ پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑائیں۔ اس کے بعد پیاز اور لہسن ڈال کر فرائی کر یں ۔ پیاز لائٹ براؤن ہو جائے تو اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر دال پر بگھار ڈال دیں ۔ آخر میں ہرا دھنیا چھڑک دیں اور گرم گرم سرو کر یں۔

More From Moong Dal