Masala Dar Dalloon Ki Roti Tips in Urdu - Masala Dar Dalloon Ki Roti Totkay - Tip No. 2275

Urdu Totkay Masala Dar Dalloon Ki Roti مصالحہ دار دالوں کی روٹی (Tip No. 2275) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Dar Dalloon Ki Roti Recipe In Urdu

مصالحہ دار دالوں کی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2275

اجزاء:
تیل دو چائے کے چمچ
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک عدد
لہسن(موٹا کوٹا ہوا) ایک جوا
سرخ لوبیا (گلا لیں) آدھا پاؤ
ملی جلی دالیں(گلا لیں) آدھا پاؤ
انڈا ایک عدد
گاجر (کدوکش کر لیں) ایک عدد
بادام آدھی پیالی
پنیر(کترا ہوا) آدھی پیالی
ڈبل روٹی کا تازہ چورہ ایک پیالی
ٹماٹر پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر کیچپ ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہو ا زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
ترکیب:
اوون کو 350درجہ حرارت پر گرم کر یں۔ سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز اورلہسن 5منٹ پکائیں۔ پین کو آگ سے ہٹا لیں اور پیاز ٹھنڈے کر لیں۔ سرخ لوبیا اور دالوں کو پیاز کے آمیزے اور انڈے میں ملا کر پیس لیں۔ آمیزے کو پیالے میں منتقل کر یں اور اس میں باقی اجزاء مکس کر یں۔ آمیزے کو تیار شدہ چکنے ٹن میں ڈالیں اور ایک گھنٹہ تک گرم اوون میں منتقل کر یں۔ تیار ہو جائے تو سلائسز بنا لیں۔

More From Pulses Lentils