Daal Masoor Kay Golay Tips in Urdu - Daal Masoor Kay Golay Totkay

دال مسور کے گولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Daal Masoor Kay Golay Recipe In Urdu

اجزاء:
مسور کی دال ایک کپ
ہری پیاز ایک کپ(باریک کاٹ لیں)
لہسن(باریک کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
چیڈر چیز ایک کپ(کدو کش کر لیں)
کارن فلور ایک کپ
ہرا دھنیا تھوڑا سا
تیل تلنے کے لئے
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
مسور کی دال کو ابال کر چھان لیں۔ آدھی دال کو گرائنڈ ر میں ڈالیں۔ ساتھ ہی ہری پیاز لہسن نمک مرچ ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ اب ایک بڑے پیالے میں ڈال کر بقیہ آدھی دال (بغیر پسی ہوئی )ڈالیں۔ ساتھ ہی زیرہ ہرا دھنیا چیڈر چیز ڈبل روٹی کا چورا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اور گول گول بالز بنا کر کارنف لور سے کوٹ کر یں تیل گرم کر یں اور بالز کو گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔ چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Pulses Lentils - مزید