Daal Bhara Paratha Tips in Urdu - Daal Bhara Paratha Totkay - Tip No. 3429

Urdu Totkay Daal Bhara Paratha دال بھرا پراٹھہ (Tip No. 3429) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Bhara Paratha Recipe In Urdu

دال بھرا پراٹھہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3429

اشیاء:
چنے کی دال ایک پاؤ
میدہ آدھا پاؤ
ہرا دھنیا اور پو دینہ حسب ضرورت
گرم مصالحہ پسا ہوا دو تولہ
نمک اور لال مرچ حسب پسند
آٹا ڈیڑھ پاؤ
ہری مرچیں چھ عدد
ادرک حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
چنے کی دال دو گھنٹے تک بھیگی رکھنے کے بعد نمکین پتیلی میں ڈال کر ابلنے کے لئے چولہے پر چڑھا دیں اب اسی میں سارے مصالحے بھی ڈال دیں پانی اتنا ڈالیں کہ دال میں پانی خشک ہوجائے۔ دال ابالنے کے بعد ٹھنڈ اہونے پر سل پر پیس لیں اس کے بعد مصالحے کاٹ کر یا پیس کر شامل کر یں۔آٹے اور میدہ کو گوندھ کر یہ مرکب پیڑوں کے درمیان رکھ کرپراٹھے پکائیں۔ کھٹی چٹنی، میٹھی چٹنی یا اچار کے ساتھ کھانے کامزہ ہی اورہوتاہے۔ یا پھر بارش کے دنوں میں یہ پراٹھے کھانے کا بڑامزہ آتا ہے۔

More From Chana Daal