Daal Sabzi Tips in Urdu - Daal Sabzi Totkay - Tip No. 1900

Urdu Totkay Daal Sabzi دال سبزی (Tip No. 1900) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Moong Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Sabzi Recipe In Urdu

دال سبزی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1900

اجزاء:
لوکی کلو
مونگ دال پیالی
مٹر ایک کپ
ادرک پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
تیل دو کھانے کے چمچے
رائی چائے کے چمچے
ہرا دھنیا دو چائے کے چمچے(باریک کٹا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
لوکی چھیل کر اسے چوکور ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں اور ایک فرائی پین میں مونگ ،دال کو ذرا سا بھون لیں۔ ایک سوس پین میں لوکی، مونگ ،دال ،ہلدی ،نمک، ادرک پاؤڈر اور پانی ڈال کر ڈھک کر پکائیں۔ جب لوکی تقریباََ پک جائے تو اس میں مٹر شامل کر یں اور چار سے پانچ منٹ تک پکائیں، اس کے بعد اس میں شکر اور ہرا دھنیا ڈالیں اور ایک ابال دیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کر یں پھر اس میں رائی ڈال کر مزید کڑ کڑائیں اب پکی ہوئی دال میں اس کا بگھار ڈالیں۔ بگھار لگانے کے بعد دال کو ایک مرتبہ پھر گرم کر یں۔ گرما گرم پیش کر یں ، یہ ڈش عموماََ سادے چاولوں کے ساتھ زیادہ مزیدار لگتی ہے۔

More From Moong Dal