Parathay Daal Bharay Tips in Urdu - Parathay Daal Bharay Totkay - Tip No. 2832

Urdu Totkay Parathay Daal Bharay پراٹھے دال بھرے (Tip No. 2832) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Parathay Daal Bharay Recipe In Urdu

پراٹھے دال بھرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2832

اشیاء:
آٹا ایک کلو
دال چنا کلو
پیاز ایک عدد بڑا
ادرک 15گرام
لہسن ایک گٹھی
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
مرچ سبز چھ عدد
پو دینہ تھوڑا سا
دھنیا سبز تھوڑا سا
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
دال چنا چن کر دو گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیجئے۔ایک دیگچی میں دال چنا، تھوڑا سا نمک اور دو پیالی پانی ڈال کرچولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دال کو اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے اور اس میں پیاز، ادرک، لہسن، گرم مصالحہ ،مرچ سبز، پو دینہ، دھنیا، مرچ سرخ اورنمک پیس کر ملا دیجئے۔آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے ایک پیڑا بیل کر رکھئے اور اس پر دال کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ کر کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے۔ تاکہ دال باہر نہ نکل سکے۔اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور پھر دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔

More From Pulses Lentils