Dahi Baray Tips in Urdu - Dahi Baray Totkay - Tip No. 2844

Urdu Totkay Dahi Baray دہی بڑے (Tip No. 2844) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Dahi Vada And Dahi Bhalle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Baray Recipe In Urdu

دہی بڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2844

اشیاء:
بیسن 250گرام
دہی 350ملی لیٹر
پیاز ایک عدد
لہسن آدھی گٹھی
مرچ سبز دو عدد
ادرک ایک ٹکڑا
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
زیرہ سیاہ پسا ہوا چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر کے الگ رکھ لیجئے۔ کسی کھلے منہ والے برتن میں بیسن ڈالیے، لہسن، پیاز، ادرک ، مرچ سبز، مرچ سرخ اور نمک پیس کر اس میں ملا لیجئے اور اسے آٹے کی طرح پانی سے نرم نرم گوندھ لیجئے اور حسب پسند بڑی یا چھوٹی ٹکیاں بنا کر رکھ لیجئے فرائی پین میں گھی گرم کر کے ان ٹکیوں کو تلئے۔ ہلکی آنچ پر جب سرخ ہو جائیں تو نکال نکال کر دہی میں ڈالتے جائیے تاکہ وہی جذب ہو جائے اور بڑے بھی نرم ہو جائیں۔ جب بڑے پھول کر نرم اور ٹھنڈے ہو جائیں تو احتیاط سے نکال لیجئے اور اوپر پسا ہوا گرم مصالحہ اور سیاہ زیرہ چھڑک کر تناول فرمائیے۔

More From Dahi Vada And Dahi Bhalle