Dahi Ka Halwa Five Tips in Urdu - Dahi Ka Halwa Five Totkay - Tip No. 799

Urdu Totkay Dahi Ka Halwa Five دہی کا حلوا (Tip No. 799) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Ka Halwa Five Recipe In Urdu

دہی کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 799


اجزاء:
انڈے بارہ عدد
چینی تین سوپچھتر گرام یا حسب ضرورت
بالائی․ ایک پیالی ، اور کھویا حسب ضرورت
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
کیوڑا ایک چمچہ
بادام گری ، پستہ ، ناریل ، سبز لائچی چھوہارے تمام حسب ضرورت
ترکیب:
بالائی پھینٹ لیں ۔ کھویا مسل لیں ۔ اوربالائی میں ڈال کر پھینٹ لیں ۔ زعفران کیوڑے میں حل کر لیں اور بالائی اور کھوئے میں حل کر لیں ۔ چینی ڈال کر پھینٹیں ۔ چینی کا دانہ مر جائے اور سب چیزیں یک جان ہو جائیں تو انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ جھاگ آ جائے اور وہ آ دھ گھنٹہ تک نہ بیٹھے ۔زردی بھی خوب پھینٹیں اور پھر سفیدی اور زردی دونوں کو ملا کر پھینٹیں اس کے بعد بالائی اور کھوئے کو چینی ڈال کر پھینٹیں یک جان ہوجانے پر کھلے پتیلے میں گھی ڈال دیں ۔ چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے گل جائیں تو نکال لیجئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیں۔دھیمی آنچ پر رکھے شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے پانی خشک ہو جائے اور حلوا گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے ۔ چند منٹ کیلئے ڈھکا رہنے دیجئے ۔
طشتری میں حلوا نکال کر اس پر چاندی کے ورق لگا ئیے ۔کترے ہوئے بادام پستہ ورقوں کے اوپر سجا دیجئے سرخ گلاب کی پتیاں سجادیں ۔انگوروں کا چھوٹا سا خوشہ رکھ دیجئے بڑا دلکش اور لذیذ حلوا تیار ہے ۔

More From Halwa Jaat