Daal Bhari Roti Tips in Urdu - Daal Bhari Roti Totkay

دال بھری روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Daal Bhari Roti Recipe In Urdu

اجزاء:
چنے کی دال آدھا کلو
کالی مرچ (ثابت ) ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گھی یا تیل ایک کپ
لال مرچ (ثابت) چھے
بڑی الائچی دو
لونگیں چار
آٹا ایک کلو
ترکیب:
چنے کی دال دھو کر ایک پتیلی میں تمام مصالحہ ڈال کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ دال اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ آٹا گوندھ کر رکھ لیں۔ دال ٹھنڈی ہو جائے تو باریک پیس لیں۔ جو طریقہ ہم نے آپ کو آلو کے پراٹھوں کے لئے بتایا تھا اسی انداز سے دال بھری روٹی تیار کر یں۔ پیڑے بھی اسی طرح بنائیں، بھریں اسی طرح اسی طرح سرخ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ دہی کے رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

More From Pulses Lentils - مزید