Daal Chana Tips in Urdu - Daal Chana Totkay - Tip No. 3264

Urdu Totkay Daal Chana دال چنا (Tip No. 3264) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Chana Recipe In Urdu

دال چنا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3264

اشیاء:
دال چنا ایک پاؤ
خشک دھنیا ایک چمچ
پیاز تین عدد
ہلدی آدھا چمچ
نمک مرچ حسب پسند
گھی 80گرام
لہسن چھ جوئے
زیرہ ایک چمچ
گرم مصالحہ ایک چمچ
ترکیب:
دال کو پکانے سے قبل صاف کر کے بھگو دیں۔ ایک برتن میں ایک لیٹر پانی، پسا ہوا خشک دھنیا، ہلدی، لہسن، پیاز، زیرہ، نمک، سرخ مرچ اور دال ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ اس کو تقریباً آدھا گھنٹہ پکائیں۔ اس کے بعد جب اس میں پانی آدھا رہ جائے تو دال کو کفیگریا کسی دوسری چیز کی مدد سے خوب گھوٹیں۔ ساتھ ہی اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ تقریباً 10منٹ کے بعد اس کو چولہے سے اتار لیں اور ہرا دھنیا باریک کتر کر ڈال دیں۔

More From Chana Daal