Chanay Ki Daal Ka Halwa 4 Tips in Urdu - Chanay Ki Daal Ka Halwa 4 Totkay - Tip No. 2702

Urdu Totkay Chanay Ki Daal Ka Halwa 4 چنے کی دال کا حلوہ (Tip No. 2702) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chanay Ki Daal Ka Halwa 4 Recipe In Urdu

چنے کی دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2702

اشیاء:
دال چنا ایک کلو
دودھ دو لیٹر
چینی ایک کلو
کھویا 250گرام
بادام کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
ناریل 100گرام
گھی لیٹر
الائچی خورد 10عدد
کیوڑا 50گرام
ترکیب:
چنے کی دال کو چن کر دو گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیجئے ، دو گھنٹے بعد پانی نکال دیجئے اور دال کو دودھ میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے جب دودھ خشک ہو جائے تو دال کو سل پر پیس لیجئے۔ پھر ایک دیگچی یا کڑاہی میں گھی ڈال کر کڑ کڑائیے اور اس میں پسی ہوئی دال مع دانہ الائچی خورد بھون لیجئے۔ دال بھن جائے تو اس میں پہلے کھویا اور پھر چینی ڈال کر بھونتے رہیے اور اس دوران ناریل باریک کر کے ڈالتے جائیے جب سارا مرکب گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور اوپر بادام چنے کی دال کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Chana Daal