Daal Chana Masalay Daar Tips in Urdu - Daal Chana Masalay Daar Totkay - Tip No. 1897

Urdu Totkay Daal Chana Masalay Daar دال چنا مصالحے دار (Tip No. 1897) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Chana Masalay Daar Recipe In Urdu

دال چنا مصالحے دار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1897

اشیاء:
دال چنا ایک کپ
کوکنگ آئل تین کھانے کے چمچے
پیاز(بڑی) ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
دار چینی دو اسٹک ہر ایک دو انچ
الائچی چھ عدد
خشک لال مرچ دو تا چار عدد
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
چلی پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گرم پانی ڈھائی کپ
تیز پات دو عدد
ٹماٹر دو عدد
ناریل (کدو کش کیا ہوا) کپ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
1۔ چنے کی دال کو صاف کر کے دھو لیں اور کم از کم دو گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر اچھی طرح نتھار لیں۔
2۔ درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل گرم کر یں اور پیاز ،دار چینی اور خشک سرخ مرچ کو اس میں ڈال کر پیاز کے ہلکے براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔
3۔ دال ،چنا ،ہلدی، چلی پاؤڈر اور نمک ڈال دیں۔ چمچہ چلاتے ہوئے دال کو دو سے تین منٹ تک فرائی کریں۔ چمچہ بار بار ہلاتے رہیں۔
4۔ پانی ڈال کر تیز پات ، ناریل اور ٹماٹر شامل کر دیں اور ابال لیں۔ پتیلی کا ڈھکن ڈھانپ کر 35یا 40منٹ ابلنے دیں ۔
5۔ تازہ ہر ا دھنیا ڈال کرچمچہ چلا دیں اور چولہے پر سے اتار لیں ، افطاری کے وقت سرو کر یں۔

More From Chana Daal