Dal Dhokli Tips in Urdu - Dal Dhokli Totkay - Tip No. 1735

Urdu Totkay Dal Dhokli دال ڈھو کلی (Tip No. 1735) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dal Dhokli Recipe In Urdu

دال ڈھو کلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1735

اجزاء:
آٹا ایک کپ
نمک چٹکی بھر
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ
دال کے لئے:
ارہر کی دال ایک کپ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر (چاہیں تو) چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
املی کے پتے دو چائے کے چمچ
جاگری چائے کا چمچ
ادرک (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
کری پتے 8سے10عدد
ہری مرچ ایک عدد(کٹی ہوئی)
تڑکہ کے لئے:
خالص تیل دو چائے کے چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ چائے کا چمچ
ہرا دھنیا سجاوٹ ، گارنش کے لئے
ترکیب:
ڈھوکلی:
آٹے کو ڈھوکلی کیلئے بتائے گئے تمام اجزاء کے ساتھ گوندھ کر چپاتی بنانے کے انداز میں رول کر لیں۔ پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر محفوظ کر لیں۔
دال:
دال کو ہلدی اور دھنیا پاؤڈر کے ساتھ چار کپ پانی میں ڈال کر 10منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں ۔ اگر چلی پاؤڈر استعمال کر رہے ہیں تو وہ بھی شامل کر لیں۔ دال کو اچھی طرح ہلائیں اور جب گل جائے تو املی کی پیسٹ، ادرک، کری پتے ،جاگری اور ہری مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد ڈھوکلیاں دال میں ڈال کر پانچ منٹ تک اُبلنے دیں۔
تڑکہ:
ایک چھوٹے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے رائی ،میتھی ،دانہ اور ہنگ ڈالیں۔ جب وہ جوش کھانا بند کر دیں تو انھیں دال میں ڈال دیں۔ دو منٹ تک پکنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں ۔ ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرم گرم پیش کر یں۔
یہ گجراتی ڈش کا ربوھائیڈریٹس ، پروٹین اور دیگر صحت بخش اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے۔

More From Pulses Lentils