Dal Gosht Tips in Urdu - Dal Gosht Totkay - Tip No. 3193

Urdu Totkay Dal Gosht دال گوشت (Tip No. 3193) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dal Gosht Recipe In Urdu

دال گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3193

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
دہی آدھ پاؤ
لہسن، ادرک پیاز حسب ضرورت
نمک مرچ، لونگ حسب ضرورت
دال چنا ایک پاؤ
گھی تین بڑے چمچے
ترکیب:
دال کو پانی میں بھگو دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد دال پانی میں سے نکال کر دیگچی میں ڈال دیں تازہ پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب دال گل جائے تو اتار لیں۔ اب ادرک لہسن پیاز کو پیس لیں اور علیحدہ برتن میں گوشت کے ہمراہ ڈال دیں۔ نمک مرچ ہلدی ڈال کر خوب بھونیں اگر ضرورت ہو تو تھوڑا پانی بھی ڈال لیں۔ جب مصالحہ سرخ ہو جائے تو الائچی ، لونگ، دہی بھی ڈال دیں۔ 15منٹ بعد آدھا لیٹر پانی ڈال کر دیگچی ڈھک دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں دال ڈال دیں اور آدھا کپ پانی مزید ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو نیچے اتار لیں۔گرم دال گوشت پر گرم مصالحہ چھڑک کر کھائیں۔

More From Pulses Lentils