Daal Makhni Ya Maadi Daal Tips in Urdu - Daal Makhni Ya Maadi Daal Totkay - Tip No. 5162

Urdu Totkay Daal Makhni Ya Maadi Daal دال مکھنی (Tip No. 5162) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Makhni Ya Maadi Daal Recipe In Urdu

دال مکھنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5162

سالم ارد اور رجما (Rajma) کو صاف کریں اور دھوئیں
انہیں رات بھر بھگوئے رکھیں اور پھر نچوڑلیں
2 کپ پانی اور نمک شامل کریں
20 تا 25 منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں حتیٰ کہ دالیں ضرورت سے زائد پک جائیں
ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ کو نکل جانے دیں
پھینٹیں حتیٰ کہ دالیں تقریباً کچلی جائیں اور پھر ایک جانب رکھ دیں
تڑکہ لگانے کے لیے ایک گہرے پین میں مکھن گرم کریں
مکھن میں زیرہ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں سبز مرچیں
الائچی، لونگ، دار چینی، پیاز اور ادرک، لہسن پیسٹ شامل کریں
بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براوؤن رنگت کے حامل بن جائیں
پسی ہوئی سرخ مرچ، پسی ہوئی ہلدی، اور ٹماٹر کا گودا شامل کریں
درمیانی آنچ پر پکائیں حتیٰ کہ آئل مکسچر سے علیحدہ ہو جائے
دال، 1 کپ پانی اور نمک (بشرطیکہ ضرورت محسوس ہو) شامل کریں
10 تا 15 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
کریم شامل کریں اور بخوبی مکس کریں
مزید 2 تا 3 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
دھنیا اور مکھن کے ساتھ گارنش کریں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

More From Pulses Lentils