Dal Pakhtooni Tips in Urdu - Dal Pakhtooni Totkay - Tip No. 4953

Urdu Totkay Dal Pakhtooni دال پختونی (Tip No. 4953) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dal Pakhtooni Recipe In Urdu

دال پختونی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4953

ثابت اُرددال چن کر دھولیں
اسے چار کپ پانی میں رات بھر بھگودیں
اسے چار پانی کپ پانی میں نمک ، لال مرچ (پسی ہوئی) اور ادرک پیسٹ کے ساتھ پکائیں
یہاں تک کہ اُبال آجائے
آنچ کم کرکے تقریباََ ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں یا پھر اس وقت تک کہ یہ مکمل طور پر پک جائے اور نرم ہوجائے
ایک موٹے پیندے کے پین میں مکھن پگھلائیں اور آدھے پانی میں گھولا ہوا لہسن پیسٹ ڈالیں
دو منٹ تک پکائیں اور برابر ہلاتے جائیں۔ٹماٹر پیسٹ ، مکھن ، گرم مسالا (پسا ہوا) ڈالیں اور اس میں پکی ہوئی دال ڈالیں اور دھیمی آنچ پر ایک گھنٹے تک پکائیں
وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں
اگر ضرور ہوتو پانی ڈالیں
بالائی ڈالیں، ذائقہ چکھیں اور مزید دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں
دال گاڑھی رہنی چاہئے۔اپنی پسند کی روٹی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں

More From Pulses Lentils