Dalia Ki Khichdi Tips in Urdu - Dalia Ki Khichdi Totkay - Tip No. 1718

Urdu Totkay Dalia Ki Khichdi دلیہ کی کھچڑی (Tip No. 1718) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Daal Khichri in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dalia Ki Khichdi Recipe In Urdu

دلیہ کی کھچڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1718

اجزاء:
مکسڈ سبزیاں ایک کپ
دلیہ 200گرام
ناریل (کدوکش کیا ہوا) ایک عدد
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
چنے کی دال 50گرام
لونگ تین عدد
چھوٹی الائچیاں دو عدد
جائفل پاؤڈر چٹکی بھر
نمک ایک چائے کا چمچ
تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
مکسڈسبزیوں سے ہمارا مطلب ہے پھول گوبھی ، بین اورمٹر۔ دلیہ کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ ناریل سے ایک کپ گاڑھا دودھ (ناریل پانی)نکال کر محفوظ کر لیں۔ ایک برتن میں دلیہ کو پانچ منٹ تک بھون لیں، پھر اسے ٹھنڈا کر یں۔ آئل کوگرم کر کے چنے کی دال دو منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر اس میں سبزیاں ملا کر دو منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کر کے اُبلنے دیں۔ پھر مصالحہ جات نمک اور دلیہ شامل کر کے اچھی طرح پکائیں ۔ ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پانی ختم نہ ہو جائے ۔پھر اس میں ناریل پانی ملا کر مزید کچھ دیر پکنے دیں، آخر میں تازہ دھنیے کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔

More From Daal Khichri