Dar Cheeni Rolls Tips in Urdu - Dar Cheeni Rolls Totkay - Tip No. 2317

Urdu Totkay Dar Cheeni Rolls دار چینی رولز (Tip No. 2317) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Oven Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dar Cheeni Rolls Recipe In Urdu

دار چینی رولز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2317

اجزاء:
ڈبل روٹی (سخت حصہ اتار لیں ) دو عدد
کریم چیز ایک پاؤ
انڈے کی زردی ایک عدد
چینی سوا کپ
دار چینی ایک کھانے کا چمچ
مکھن پگھلا ہوا آدھی پیالی
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائسز کو بیلنے سے چپٹا کرلیں۔ کریم چیز، انڈے کی زردی اور چوتھائی پیالی چینی مکس کر یں اور ہر سلائس پر برابر برابر پھیلا دیں۔ بچی ہوئی چینی اور دار چینی پلیٹ میں ملائیں۔ سلائسز کو سختی سے لپیٹ لیں اور ان پر مکھن لگائیں۔ رولز و چینی کے آمیزے میں کوٹ کر یں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ کر فرج میں دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو 400درجہ حرارت پر گرم کر یں اور رولز کو اوون میں 12منٹ کے لئے بیک کر یں۔ حتی کہ سنہری ہو جائیں۔ پھر ان کو باہر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اور ہر رول کو تین حصوں میں تر چھا کاٹ لیں۔

More From Oven Dishes