Khajoor Aur Daal Ka Pulao Tips in Urdu - Khajoor Aur Daal Ka Pulao Totkay

کھجور اور دال کا پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khajoor Aur Daal Ka Pulao Recipe In Urdu

نمک ملے پانی میں سپر کرنل باسمتی رائس سیفران ابال لیں
دال کو نمک ملا کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ گل تو جائے مگر بالکل نرم نہ ہو جائے
کپ مکھن کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پگھلا لیں
بقایا کپ مکھن سوس پین میں گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں
پیاز کارنگ بادامی ہو جائے تو اس میں کھجور یں، خوبانیاں، کشمش اور بادام کی گریاں ڈال کر بھونیں اور مکھن ملے پانی کا آدھا حصہ ایک اوون پروف بڑے پیالے میں ڈالیں
اوپر پکے ہوئے سپر کرنل باسمتی رائس سیفران کی ایک تہہ ڈال کر کھجوروں والے مرکب کی ایک تہہ لگائیں
اس کے بعد دال کی ایک تہہ لگا کر دوبارہ سپر کرنل باسمتی رائس سیفران کھجوریں اور آخر میں بقیہ مکھن ملے پانی کو اوپر چھڑک دیں اور ڈھکن بند کر کے تقریباً گھنٹے تک ہلکی آنچ پر رکھ کر دم دیں
کھلے منہ کے دیگچے میں بھی دم دے کر اسے پھر ڈش میں نکال کر پیش کر سکتے ہیں

More From Pulao Pilaf - مزید