Kahjoor Ka Halwa Tips in Urdu - Kahjoor Ka Halwa Totkay - Tip No. 3728

Urdu Totkay Kahjoor Ka Halwa کھجور کا حلوہ (Tip No. 3728) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kahjoor Ka Halwa Recipe In Urdu

کھجور کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3728

کھجوروں کو دھو کر گٹھلی نکال لیں
چنے کی دال کو اچھی طرح چن کر دو گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
پھر اس کو دودھ میں جوش دے لیں
دانہ گل جائے تو اتار لیں اور دودھ میں نکال کر باریک پیس لیں
کھجوروں کو بھی اچھی طرح ہاتھوں سے مسل کر دال میں ملا لیں
پتیلے میں گھی کو سرخ کر یں اور اس میں الائچی اور لونگ کو بھون لیں
پستہ اور بادام بھی ساتھ ہی ڈال لیں اس کے بعد ملی ہوئی دال اور کھجور یں ڈال کر بھونیں
جس دودھ میں دال ابالی تھی اس میں چینی اور بالائی کو پھینٹ کر ڈالیں
چمچ چلاتے رہیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے دودھ خشک ہو جائے، گھی حلوے کو چھوڑنے لگے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیں
چند منٹ تک ڈھکا رہنے دیں
طشتری میں انڈیل لیں
چاندی کے ورق لگائیں
بادام اور پستہ اپنے ورق کے مطابق سجائیں اور چاہے تو گلاب کی پتیاں اور کھوپرے کی قاشیں پتلی کر کے چھڑک لیں

More From Halwa Jaat