Deep Fried Kareb Tips in Urdu - Deep Fried Kareb Totkay - Tip No. 1149

Urdu Totkay Deep Fried Kareb ڈیپ فرائیڈ کریب (Tip No. 1149) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Deep Fried Kareb Recipe In Urdu

ڈیپ فرائیڈ کریب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1149

اجزا:
کریب (کیکڑے ) 50گرام
لہسن 25 گرام
پیاز 50گرام
انڈے دو عدد
اجینو موتو ایک چمچہ
کارن فلور دو بڑے چمچے
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے لہسن اورپیاز باریک پیس لیں ۔ اس کے بعد کیکڑوں کو دھو کر ہیٹ پروف بوائلر میں رکھ کر بھاپ پہنچائیں ۔ کھولتے ہوئے پانی کی بھاپ پر دس منٹ تک کیکڑوں کو رکھیں۔ پھر ان کی کھال اتار کر حسب منشا ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں اجینو موتو ،لہسن اور پیاز ملائیں ۔ پھر انڈے پھینٹ کر ان تمام اجزا میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔اب ایک برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں جب گھی ابلنے لگے تو کیکڑوں کے ٹکڑے بنے ہوئے آمیزے میں اچھی طرح ڈبو کر گھی والے برتن میں ڈال کر فرائی کریں۔ جب ان کی رنگت سرخ ہو جائے تو گھی نتھار کر کیکڑے الگ نکال لیں۔ ایک ڈش میں ڈالیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرما گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Chinese Food