Degchi Kabab Tips in Urdu - Degchi Kabab Totkay - Tip No. 1847

Urdu Totkay Degchi Kabab دیگچی کباب (Tip No. 1847) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Degchi Kabab Recipe In Urdu

دیگچی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1847

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
گھی دو کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
ہری مرچیں چار عدد
ہرا دھنیا دو چائے کا چمچے
پیاز دو کھانے کے چمچے
ادرک ایک انچ کاٹکڑا
نمک حسب ذائقہ
خشک دھنیا پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
ترکیب:
سب سے پہلے ادرک اور پیاز چھیل کر کاٹ لیں۔ ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک باریک کتر لیں۔ اس کے بعد قیمہ دھو کر صاف کر یں اور اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچیں ،پیاز پسا ہوا، خشک دھنیا ،نمک سرخ مرچیں اور گرم مصالحہ پاؤڈر بھی ساتھ مکس کر تے ہوئے پیس لیں۔ اس آمیزے کو ایک گھنٹے تک کے لئے پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد قیمے کا یہ آمیزہ سیخوں پر ٹھیک طرح سے گل جائے۔ جب آمیزہ جم جائے تو آہستہ آہستہ سیخ سے نکال کر ایک بڑے پیندے کی دیگچی میں برابربرابر رکھتے جائیں۔ ان کبابوں پر چمچے سے گرم کیا ہوا گھی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں ۔ جب کبابوں کا پانی خشک ہو جائے اور کباب پک کر سرخ ہو جائیں تو کبابوں کو دیگچی کے اندار ہی آہستہ آہستہ ہلائیں تاکہ ہر طرف سے کباب پک جائیں۔ اس کے بعد دیگچی کو چولہے سے نیچے اتار لیں اور کبابوں کو احتیاط سے باہر نکال کر پلیٹ میں رکھیں اور ٹماٹر کیچپ /سوس کے ساتھ دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab