Dehlvi Matar Gajar Pulao Tips in Urdu - Dehlvi Matar Gajar Pulao Totkay - Tip No. 2139

Urdu Totkay Dehlvi Matar Gajar Pulao دہلوی مٹر گاجر پلاؤ (Tip No. 2139) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dehlvi Matar Gajar Pulao Recipe In Urdu

دہلوی مٹر گاجر پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2139

اشیاء:
چاول دو پیالی
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن آٹھ جوئے
تیل تہائی پیالی
لونگ چار عدد
کالا زیرہ چوتھائی چمچ
بڑی الائچی ایک عدد
تیز پات دو عدد
پیاز دو عدد
گاجر دو عدد بڑی
مٹر ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چاو لوں کو دھو کر پانچ پیالی پانی میں آدھ گھنٹے کے لئے بھگو دیں لہسن اور ادرک کو باریک کوٹ لیں پیاز کو لمبائی میں پتلا پتلا کاٹ لیں۔ تیل کو بڑے منہ کی پتیلی میں گرم کر یں اور اس میں الائچی، لونگ، تیز پات اور کالا زیرہ ڈال دیں چند سیکنڈ بعد کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں اور اس کو سنہری رنگت ہو جانے تک تل لیں۔ اس کے بعد پسا لہسن ادرک ملا دیں اور دو منٹ تک بھون لیں پھر گاجر اور مٹر کو بھی اس میں ملا کر دو منٹ پکا لیں۔ اس کے بعد چاولوں میں سے چار منٹ تک چمچ چلاتے رہیں اور فرائی کرتے رہیں۔ اب ڈھائی پیالی پانی ان چاولوں میں ڈال دیں اور ابال آنے دیں۔ آنچ کو تیز رکھیں جب اچھی طرح چاول پکنے لگیں تو پتیلی کو ڈھانپ دیں، آنچ ہلکی کر دیں اور چاولوں کو پہلے سے 200ڈگری پر گرم کئے ہوئے اوون میں دم آنے تک رکھ دیں۔ ڈھکنا نہ کھو لیں۔ تقریباََ بیس پچیس منٹ میں یہ تیار ہوں گے۔

More From Biryani Aur Pulao