Dil Bahar Halwa Two Tips in Urdu - Dil Bahar Halwa Two Totkay

دل بہا ر حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dil Bahar Halwa Two Recipe In Urdu


اجزاء:
سوجی ایک کلو
میدہ دوسو پچاس گرام
گھی سات سو پچھتر گرام
چینی ایک کلو
سبز الائچی دس عدد
لونگ دوعدد
کیوڑہ ایک بڑا چمچہ
روح گلاب ایک بڑا چمچہ
بادام گری ساٹھ گرام
ناریل ساٹھ گرام
کشمش تیس گرام
چھوہارے چارعدد
ترکیب:
سوجی میدہ کو اچھی طرح ملا لیں ایک کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر کڑکڑائیں اور اس میں سبز الائچی اور لونگ ڈال دیں اور جس وقت اچھی طرح بھون جائیں تو اس میں سوجی اور میدہ ڈال کر بھونیں ۔سوجی بادامی رنگ کی ہو جائے ہو خوشبو آنے لگے تو اتار کر رکھ لیں چینی کا دوکلو پانی ملا کر شربت بنالیجئے ۔پھر کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر چولھے پر رکھ دیں ۔آنچ ہلکی ہو ، دودھ کو چھینٹا دے کر صاف کر لیجئے چمچہ برابر ہلا تے رہیں ۔بھونی ہوئی دوسوجی میں چاشنی ڈال دیجئے ۔اور چمچہ چلاتے رہیں پسا ہوا زعفران ڈال دیجئے ۔بادام کی گری کشمش ۔ پستہ ۔ ناریل ۔ کاٹکر ڈال دو سوجی میں چمچہ چلاتے رہیے ۔ چاشنی جذب ہوجائے ۔ پانی خشک ہو جائے ۔ سوجی گاڑھی ہوجائے ۔ سوجی گاڑھی ہو جائے اور بادانی رنگ کی ہو جائے ، خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑدیجئے تو کیوڑہ تاروح گلاب ڈال کر ڈھک دیجئے ۔ حلوا طشتری نکال لیجئے ۔پیندے کا گھی بھی ڈال دیجئے ۔ سبز پستے کی ہوائیاں چھڑک دیجئے ۔چھوہارے دودھ میں ڈال کر ابال لیجئے ۔ان کو باریک کترکر حلوے پر
سجادیں اور زدر گلاب کی پتیاں بھی سجا دیں سرخ گلاب یعنی دیسی گلاب کے پتیاں بہت ٹھیک ہیں ۔

More From Halwa Jaat - مزید