Doodh Dulari Tips in Urdu - Doodh Dulari Totkay

دودھ دلاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Doodh Dulari Recipe In Urdu

اشیاء:
سوجی 125گرام
کھویا 200گرام
چینی 300گرام
بنا سپتی گھی حسب ضرورت
بادام، پستے 12-12عدد(باریک کاٹ لیں)
الائچی (پسی ہوئی) دو چٹکی
چاندی کے ورق سات عدد
دودھ ایک لیٹر
ترکیب:
پہلے کھویا اچھی طرح بھون کر ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے باریک مسل لیں۔ ایک پتیلی میں بنا سپتی گھی گرم کر کے اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں۔ سوجی تیار ہو جائے تو چولہے سے اتارلیں۔ اب دوسری پتیلی میں دودھ ابالنے کے لئے رکھ دیں۔
دودھ میں ابال آجائے تو اس میں چینی ڈال کر حل کر کے اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک ابال آنے تک پکائیں۔ ابال آجائے تو کھویا اور الائچی ڈا ل کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چولہے سے نیچے اتار لیں۔ ایک بڑی ٹرے میں ہلکا سا گھی لگا کر اس آمیزے کو ٹرے میں پھیلا کر برابر کر لیں اوپر چاندی کے ورق سجائیں اور باریک کٹے ہوئے بادام، پستے چھڑک دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑے کاٹ کر مہمانوں کے سامنے پیش کر یں۔ دودھ دلاری ذائقے میں نہایت عمدہ اورمنفر دمزے کی سوئیٹ ڈش ہے۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید