Dabal Roti Kay Meethay Tukray Tips in Urdu - Dabal Roti Kay Meethay Tukray Totkay

ڈبل روٹی کے میٹھے ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dabal Roti Kay Meethay Tukray Recipe In Urdu

ڈبل روٹی کے توس (سلائسوں ) موٹے موٹے کٹوائیں اور ان کے کنارے اگر سخت ہوں تو علیحدہ کر لیں
سلائسوں کو بھی تل لیں پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
جوش آنے کے بعد آہستہ آہستہ پکنے دیں
پک جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں
پسی ہوئی زعفران حل کر دیں
آدھ کلو چینی میں پانی ڈال کر چاشنی بنا لیں
کھوئے کو ریزہ ریزہ کر کے سرخی مائل بھون لیں
بالائی پھینٹ کر کھوئے میں ملا دیں
تلے ہوئے سلائسوں کو زعفران ملے دودھ میں بھگو دیں
کھوئے اور بالائی کو چاشنی میں ملا لیں
انہیں ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور جوش دیں
اسے دودھ میں ڈوبے ہوئے تو سوں پر ڈالیں
جس فرائینگ پین میں توس تلے تھے اور دودھ اور باقی ملغوبہ ڈالا تھا، اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں
ایک حصہ سرخ ہو جائے تو دوسرا رخ پلٹ دیں
دونوں رخ سرخ ہونے پر کیوڑا
پستہ اور بادام ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر لگائیں
طشتری میں ٹکڑے نکال لیں، ورق لگائیں
پستہ اور بادام چھڑکیں اور سیب کی پتلی قاشیں طشتری کے چاروں طرف سجا دیں

More From Toast Slices Aur Double Roti - مزید