Khushk Fry Jheengay Tips in Urdu - Khushk Fry Jheengay Totkay

خشک فرائی جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Khushk Fry Jheengay Recipe In Urdu

اجزا:
جھینگے ایک کلو گرام
اجینوموتو ایک چمچ
گھی حسب ضرورت
ہر اپیاز 200 گرام
سویا سوس ایک کپ
یخنی نصف کپ
سیاہ مرچیں پسی ہوئی نصف چمچ
ترکیب:
پیاز چھیل کر سل باریک پیس لیں۔ جھینگوں کو اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں۔ اس کے بعد جھینگوں کے گوشت میں پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،سویا سوس، اجینو موتو اور ہرا پیاز ڈال کر مکس کریں۔ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ جب گھی اچھی طرح سے گرم ہو جائے تو انتہائی آنچ پر اس میں یخنی ملائیں ۔تھوڑی دیر کے بعد اس میں جھینگو ں والا آمیزہ ڈال کر فرائی کریں۔کفیگر کے ساتھ الٹ پلٹ کرتے ہوئے چھ ساتھ منٹ تک فرائی کریں۔ اسکے بعد چھلنی سے گھی نتھار کر ایک پلیٹ میں نکالیں اور کھانے کے لئے گرما گرم پیش کریں۔

More From Machli Jheenga Aur Seafood - مزید