Dum Aloo Masalay Dar Tips in Urdu - Dum Aloo Masalay Dar Totkay - Tip No. 1685

Urdu Totkay Dum Aloo Masalay Dar دم آلو مصالحے دار (Tip No. 1685) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Aloo Masalay Dar Recipe In Urdu

دم آلو مصالحے دار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1685

اجزاء:
آلو نئے گول ایک کلو
تیل حسب ضرورت
ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
گرم پانی آدھا کپ
لونگ چار عدد
کالی مرچ چھے عدد
دار چینی دوانچ کا ٹکڑا
نمک دو چائے کے چمچ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو بڑی
دہی 250گرام
ہری مرچیں حسب ضرورت بیچ سے کٹی ہوئی
تیز پات چار عدد
چھوٹی الائچی چار عدد
پیسٹ بنانے کے لئے:
پیاز بڑی ایک عدد
ادرک پسی ہوئی 25گرام
لونگ چار عدد
بڑی الائچی ایک
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ
ثابت مرچ دو
چاوتری ایک چٹکی
لہسن (پسا ہوا) بارہ چوے
کالی مرچ( پسی ہوئی) دو
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
خشخاش ایک چائے کا چمچہ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
جائفل ایک چٹکی
ترکیب:
آلو ؤں کو کھرچ کر دھو کر صاف کیجئے۔ اب تمام آلوؤں کو ایک کانٹے سے گودھ دیجئے۔ ایک پتیلی میں اتنا پانی ڈالیے کہ آلوڈوب جائیں۔ اس پانی میں ایک چائے کا چمچہ نمک ڈال دیجئے۔ آلوؤں کو دو گھنٹے کے لئے بھیگا رہنے دیں۔
آلوؤں کو نکال لیجئے اور کسی صاف کپڑے سے خشک کر لیجئے ۔ کڑھائی میں تیل ڈالیے اور اسے خوب کڑکڑائیں اتنا کہ ڈبل روٹی کاٹکڑا ڈالا جائے تو آدھے منٹ میں سرخ ہو جائے ۔ اب آلوؤں کو سرخ تل کر کسی برتن میں نکال لیجئے۔ ایک پتیلی میں کٹی ہوئی پیاز اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیجئے۔ آپ نے جو پیسٹ تیار کر رکھا ہے وہ بھی اس مصالحے میں شامل کر کے دس منٹ تک بھونیے اس میں دہی اور ٹماٹر کا گودا شامل کر دیجئے ، ساتھ میں نمک بھی ڈالیے اور ہلکے ہلکے بھونتے رہیے۔ اب اس میں آلو اور ہری مرچ اور تھوڑا ساپانی ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں ۔ لذیذ ”دم آلو“ تیار ہیں، پیش کرنے سے پہلے گرم مصالحہ چھڑ دیں ۔

More From Potato