Dum Kay Kabab Tips in Urdu - Dum Kay Kabab Totkay

دم کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dum Kay Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
پسندے ایک کلو
سفید زیرہ ایک کھانے کاچمچہ
خشخاش ایک کھانے اک چمچہ
کھوپرا دو انچ کاٹکڑا
بادام چھ عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے
سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہری مرچ اور پودینہ حسب خواہش
ترکیب:
پسندے صاف کر کے دھو لیں اور اس پر نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سفید زیرہ، خشخاش، کھوپرے کا ٹکڑا اور بادام بھون لیں اور پھر اسے سل پر باریک پیس لیں۔ ان میں گرم مصالحہ ،سرخ مرچ ملا کر پسندوں پر لگا دیں۔ پسندوں کے اوپر تھوڑا سا گھی بھی لگا دیں۔ اوون گرم کر یں اور اسے 15 سے 20 منٹ تک اوون میں پکنے دیں۔ پسندے گل جائیں تو اوون سے نکال کر ہری مرچ اور پودینہ باریک کتر کر ان پر ڈال دیں۔ دم کے کباب تیا رہیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید