Dum Kabab Tips in Urdu - Dum Kabab Totkay - Tip No. 1829

Urdu Totkay Dum Kabab دم کباب (Tip No. 1829) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Kabab Recipe In Urdu

دم کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1829

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
میدہ دو کھانے کے چمچے
انڈے دو عدد
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
نمک ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
تیل دو کپ
اشیاء دم کے لئے:
پیاز دو عدد
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ٹماٹر چار عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
ادرک ،لہسن حسب ضرورت
تیل آدھا کپ
ترکیب:
گوشت کا قیمہ بنا لیں۔ پیاز، ادرک، لہسن ،ہرا دھنیا، ہری مرچ ان تمام چیزو ں کو گوشت کے ساتھ قیمے کی مشین سے نکال لیں یعنی پیس لیں۔ تمام مصالحہ جات کو قیمے میں ملا کر سیخ کباب بنا لیں۔ دو پیالی تیل کڑاہی میں ڈال کر کباب فرائی کر لیں۔ دیگچی میں تیل ڈال کر گرم ہونے دیں پیاز، ادرک، لہسن ،ہرا دھنیا ،ہری مرچیں، ٹماٹر ان تمام چیزوں کو باریک کاٹ کر آئل پر ڈال دیں فرائی کئے ہوئے کباب اور نمک ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں گرم نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں ۔

More From Cutlus Aue Kebab