Dum Pukht Murgh Paun Aur Surmai Kharbooza Tips in Urdu - Dum Pukht Murgh Paun Aur Surmai Kharbooza Totkay - Tip No. 2010

Urdu Totkay Dum Pukht Murgh Paun Aur Surmai Kharbooza دم پخت مرغ پاؤں اور سرمائی خربوزہ (Tip No. 2010) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Pukht Murgh Paun  Aur Surmai Kharbooza Recipe In Urdu

دم پخت مرغ پاؤں اور سرمائی خربوزہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2010

اجزاء:
مرغ پاؤں 500گرام
نمک پانچ گرام
ایم ایس جی ایک گرام
چینی پیاز سکالئین اور ادرک دس گرام
سرمائی خربوزہ 500گرام
سرکہ 25ملی لیٹر
سیسم آئل پانچ ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
مرغ کے پاؤں دھوئیں اور پنجوں کی نوکیں کاٹ دیں ، ان کو گرم پانی میں مقشر کر یں۔ سرمائی خربوزے کا چھلکا اتار دیں۔ اور بیج نکال دیں۔ خربوزے کو تین سینٹی میٹر لمبے اور دو سینٹی میٹر چوڑے پارچوں میں کاٹیں۔ ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔
پکانے کی ترکیب:
مٹی کے برتن میں پانی ڈالیں۔ مرغے کے پنجے اس میں ڈال کر ابا لیں۔ جھاگ اتارتے جائیں۔ چینی پیاز سکالئین اور ادرک شامل کر کے دھیمی آنچ پر ایک گھنٹہ پکائیں۔ جب مرغے کے پنجے نرم ہو جائیں۔ سرمائی خربوزہ ان میں ڈال دیں۔ نمک ، سرکہ اور ایم ایس جی بھی شامل کر دیں۔ پکانا جاری رکھیں حتیٰ کہ پھر ابلنے لگے۔ اس پر سیسم آئل چھڑ کیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Food