Dum Pukht Batakh Tips in Urdu - Dum Pukht Batakh Totkay - Tip No. 2041

Urdu Totkay Dum Pukht Batakh دم پخت بطخ (Tip No. 2041) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Pukht Batakh Recipe In Urdu

دم پخت بطخ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2041

اجزاء:
ایک بطخ 1.5کلو گرام
راک شوگر 75گرام
پیاز اور ادرک 20گرام
تیج پات پانچ گرام
لال چاول 25گرام
سرکہ 50ملی لیٹر
سونف پانچ گرام
ترکیب تیاری:
بطخ کو کاٹ کر ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔ پھر ٹھنڈے پانی میں بھگو کر تھپک تھپک کر خشک کر یں۔ بطخ کے اندر نمک لگائیں۔
پکانے کی ترکیب:
لوہے کے برتن میں دو لیٹر پانی ڈالیں۔ لال چاول ، پیاز، ادرک، سونف ، تیج پات پتلے کپڑے کی پوٹلی میں لپیٹ کر برتن میں ڈال دیں۔ پانی ابا لیں۔ جب وہ لال رنگ کا ہو جائے کپڑے کی پوٹلی نکال لیں۔ بطخ اس میں ڈال دیں۔ اور راک شوگر ، نمک اور سرکہ بھی اس میں شامل کر دیں۔ آنچ مدھم کر دیں۔ دو گھنٹے ابا لیں حتیٰ کہ سوس ابل کر 200ملی لیٹر رہ جائے بطخ کو نکال لیں۔ اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ پیش کرنے سے پہلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

More From Chinese Food