Dum Pukht Matar Tips in Urdu - Dum Pukht Matar Totkay - Tip No. 2913

Urdu Totkay Dum Pukht Matar دم پخت مٹر (Tip No. 2913) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Matar in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Pukht Matar Recipe In Urdu

دم پخت مٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2913

اشیاء:
مٹر آدھ کلو
آلو بخارا سوکھا دو دانے
ہلدی آدھ ٹی اسپون
دار چینی آدھ چٹکی
املی کا پانی آدھ پیالی
لونگ ایک عدد
گھی دو چھٹانک
سیاہ مرچ چند دانے
پیاز دو عدد
ادرک (پسا ہوا) آدھ چمچ
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
سبز مرچ حسب پسند
لہسن آدھ چمچ(پسا ہوا)
سوکھا دھنیا (پسا ہوا) ایک ٹی اسپون
ترکیب:
فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ اس میں آدھی پیاز کے باریک لچھے سرخ کر کے پھر ہلدی ڈال دیں۔ اس کے بعد مٹر ڈال کر تین منٹ ہلکی آنچ پر تلیں۔ پھر سرخ مرچ، نمک، دھنیا، ادرک، لہسن، سیاہ مرچ، لونگ دار چینی، اور آلو بخارا ڈال کربھونیں۔ پھر اس باقی ماندہ پیاز کے باریک لچھے ڈال دیں اور ذرا سا بھون کر املی کا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو سبز مرچیں کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے لئے اسے دم پر لگا دیں۔ بہترین ڈش تیار ہے۔

More From Matar