Durposht Tips in Urdu - Durposht Totkay - Tip No. 3782

Urdu Totkay Durposht دُرپشت (Tip No. 3782) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Zarda, Meethe Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Durposht Recipe In Urdu

دُرپشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3782

چاول چن کر آدھا لیٹر پانی میں آدھ گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں
چینی باریک پیس کر تین پاؤ پانی میں حل کر لیں اور اسے چاشنی بنانے کیلئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں
پتیلے میں گھی ڈال کر اسے بھی مدہم آنچ پر رکھ دیں
سبز آلائچیاں اسی میں بھونیں اور بعد میں لونگ، دار چینی، پھولی ہوئی کشمش ، بادام، اخروٹ اور پستہ تل لیں
مشک کے قطرے بھی ڈال دیں
بھیگے ہوئے چاول ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
میوہ اور چاول بھن کر چمکنے لگیں تو چاشنی ڈال دیں
چاشنی آدھ لیٹر ہو نی چاہیے
چند منٹ تک برتن ڈھکا رہے، چاول گل جائیں چاشنی جذب ہو جائے تو دم لگا دیں
کیوڑا ڈال دیں اور دس منٹ کے بعد اتارلیں
زعفران چاولوں پر چھڑکیں
ورق لگائیں اور پستہ بادام، اخروٹ گھی میں تل کر ڈال دیں
چاشنی چاولوں میں ڈالتے ہوئے اگر آدھ لیٹرنہ ہو تو کھولا ہوا پانی اسی مقدار میں ڈال دیں
دو گنا پانی میں چاول گل جاتا ہے

More From Zarda, Meethe Chawal