Bengali Mithai Tips in Urdu - Bengali Mithai Totkay - Tip No. 754

Urdu Totkay Bengali Mithai بنگالی مٹھائیاں (Tip No. 754) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bangla Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bengali Mithai Recipe In Urdu

بنگالی مٹھائیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 754


بنگالی مٹھائیاں بے حد لذیذہوتی ہیں کافی گراں بکتی ہیں۔کیونکہ عام طور پر تمام بنگالی مٹھائیاں جیسے رس گلے ، چھینا بڑے ، چم چم،سرتویہ ، کھیر سوہن،گلاب جامن چندراتہ ، گولہ سندیش ، کے رس منڈی وغیرہ پھٹے ہوئے دودھ کے پنیرسے تیار کی جاتی ہیں جسے بنگالی گوگ جھینا کہتے ہیں ۔چنانچہ اگر یہ کہا جائے کہ چھینا ہی بنگالی مٹھائیوں کی جان ہے تو یہ بے جان ہوگا ۔اس لئے چھینا تیار کرنے کا طریقہ درج کیا جاتا ہے ۔
پنیر یعنی چھینا تیار کرنے کا طریقہ:
دودھ میں پھٹکڑی کی ڈالی یا ٹاٹری ڈال کر آگ پررکھ دیں ۔دودھ پھٹ جائے گا یعنی اس سے پانی کاجزوالگ ہو جائے گا ۔اور منجمد حالت میں دودھ الگ ہوجائے گا ۔اس منجمد دودھ کو کسی پارچہ میں ڈال کر پانی نچوڑڈالیں اور دودھ الگ کپڑے میں رہنے دیں۔دودھ کا گولہ بن جائے گا یہی چھینا ہے ۔اب اس سے حسب پسند مٹھائیاں تیار کی جاسکتی ہیں ۔دس سیر دودھ سے چھینا تیار کرنے کے لئے اسے پھٹانے کے لئے پانچ گرام ٹاٹری ، پھٹکڑی ، یا ٹاٹرک اسیڈ دوکار ہوتا ہے ۔وہ استعمال کرناجاہیے ۔عام طور پر سستا ہونے کی وجہ سے ٹاٹری استعمال کی جاتی ہے لیکن ٹاٹرک ایسڈسب سے بہتر ہے ۔

More From Bangla Food