Bombai Biryani Tips in Urdu - Bombai Biryani Totkay - Tip No. 4563

Urdu Totkay Bombai Biryani بمبئی بریانی (Tip No. 4563) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bombai Biryani Recipe In Urdu

بمبئی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4563

ایک کلو بکرے کے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں
اب اس پر ایک پیالی دہی،ڈیڑھ چمچ کھانے کا چمچ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ دو کھانے کے چمچ،پسا ہوا دھنیا ،دو عدد لیموں کا رس،ایک گٹھی باریک کٹا پودینہ ،چھ عدد ہری مرچ،ایک پیالی سوکھے آلو بخارے اور حسب ذائقہ نمک لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں
اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے چار عدد پیاز گولڈن براؤن کریں اور آدھی نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
باقی آدھی پیاز میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
جب پانی خشک ہوجائے تو اسے بھون کر اتار لیں پانی بالکل نہ ڈالیں
چار عدد آلوؤں کو ہلکی سی بھاپ دے کر چار چار ٹکڑے کرکے فرائی کریں اور تلے آلوؤں کے ساتھ مٹن پر ڈال دیں
پھر ایک کلو باسمتی چاولوں میں پودینہ ہری مرچ،چھ عدد چھوٹی الائچی،چھ عدد کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور چار عدد لونگ ڈال کر الگ سے دو کنی ابالیں اور پھر پانی نتھار لیں
اس کے بعد دیگچی میں ذرا دیگچی میں ذرا سی چکنائی لگا کر آدھی چاولوں کی تہہ لگائیں
اب گوشت کی تہہ لگادیں
پھر باقی چاولوں کی تہہ لگا تلی ہوئی پیاز ڈالیں
ساتھ ہی ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چوتھائی چائے کا چمچہ زردے کا رنگ ملا کر اس میں شامل کریں
اس کے بعد دو عدد لیموں کا رس ڈال کر تیزآنچ پر توے پر دم دیں دس منٹ کے بعد آنچ ہلکی کردیں
بھاپ اوپر آجائے تو تیار بریانی اتار لیں

More From India Food