Chanay Ki Daal Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Chanay Ki Daal Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2700

Urdu Totkay Chanay Ki Daal Ka Halwa 2 چنے کی دال کا حلوہ (Tip No. 2700) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chanay Ki Daal Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

چنے کی دال کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2700

اشیاء:
دال چنا ایک کلو
گھی ایک لیٹر
دودھ 1لیٹر
بادام گری 250گرام
چہار مغز 250گرام
چینی ایک کلو
الائچی سبز 15دانے
ترکیب:
چنے کی دال کو چن کر چکی میں موٹا موٹا پیس لیجئے یا کوٹ کر باریک کر لیجئے اور پھر ڈیڑھ لیٹر کچے دودھ میں رات کو بھگو دیجئے اور ساری رات بھیگی رہنے دیجئے۔ صبح ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو دیگچی کو چولہے پر سے اتار لیجئے۔ اور دودھ میں بھیگی ہوئی دال کو اس دیگچی میں ڈال کر اور کفیگر سے اچھی طرح ملا کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر دال کو اچھی طرح بھون لیجئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ دال نیچے لگ جائے گی۔ جب دال اچھی طرح بھن جائے تو چینی ڈال کر دال میں اچھی طرح ملا دیجئے چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور چہارمغز دھو کر ڈال دیجئے اور پانچ منٹ تک دال کو بھونئے۔ گھی نکل آئے تو نیچے اتار لیجئے ۔ چنے کی دال کالذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Chana Daal