Chicken Biryani Tips in Urdu - Chicken Biryani Totkay - Tip No. 5055

Urdu Totkay Chicken Biryani چکن بریانی (Tip No. 5055) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Biryani Recipe In Urdu

چکن بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5055

چکن کو صاف دھوکر چھلنی میں خشک کرنے رکھ دیں
پیاز، ادرک، ہرادھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں اور چاولوں کو بیس منٹ پہلے دھو کر بگھو دیں
ادرک لہسن پیسٹ، نمک، ایک چائے کا چمچ لال مرچ اور دہی کو ملالیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کرکے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ ڈال کر پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں
آدھی پیاز نکال کر بقیہ پیاز میں لال مرچ، ہلدی، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں
اس میں مصالحہ لگی چکن ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں
چکن گلنے تک پکا کر چولہے سے اتار لیں
علحیدہ پین میں چاولوں کو ابالنے کے لئے پانی رکھیں، اس میں نمک، گرم مصالحہ اور تیز پات ڈال دیں
ابال آنے پر چاول ڈالیں اور ایک کنی رکھ کر چھلنی میں چھان لیں
اسی پین میں ہلکا سا آئل لگائیں
پہلے آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چکن پھیلا کر ڈالیں
اس پر کٹا ہوا ہرا مصالحہ، تلی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ادرک، زردے کا رنگ ملا ہوا مکھن ڈالیں اور دوبارہ سے چاولوں کی تہہ لگاکر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں
دس سے بارہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد اچھی طرح ملا لیں اور تین سے چار منٹ مزید دم پر رکھ دیں
پریزینٹیشن:
گرم گرم ڈش میں نکال کر سلاد، رائتے اور آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں

More From Biryani Aur Pulao