Taqreebati Pie Tips in Urdu - Taqreebati Pie Totkay - Tip No. 2293

Urdu Totkay Taqreebati Pie مچھلی پائی (Tip No. 2293) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Taqreebati Pie Recipe In Urdu

مچھلی پائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2293

اجزاء:
مچھلی بغیر کاٹنے کے آدھا کلو
میدہ چار کھانے کے چمچ
تیج پات ایک عدد
سرکہ دو کھانے کے چمچ
آلو(چھلے ہوئے) ایک کلو
جھینگے (چھلے ہوئے) ایک تہائی پیالی
مارجرین چوتھائی پیالی
سبز دھنیا(کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
دودھ دو پیالی
ترکیب:
مچھلی کو سوا کپ دودھ میں تیج پات اور نمک مرچ کے ساتھ دس منٹ کے لئے گلا لیں۔ آلوؤں کو پانی میں گلا لیں۔ مچھلی کو دودھ سے نکال لیں۔پانی محفوظ کر لیں۔ مچھلی کے ریشے کر لیں پھر اس میں جھینگے ملائیں۔ سوس پین میں آدھا مرجرین ڈالیں اورمیدہ شامل کر کے ایک منٹ پکائیں۔ میدے میں محفوظ شدہ پانی میں سرکہ ملائیں اور ابال لیں۔ سبز دھنیا اور نمک مرچ ملائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا کر کے مچھلی پر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔آلوؤں کو میش کر لیں اور باقی مارجرین اور نمک کالی مرچ ملائیں۔ دودھ ملا لیں۔ میش کئے ہوئے آلوؤں کو پیسٹری بیگ میں ڈالیں۔ مچھلی کے آمیزے کو بیکنگ ڈش میں ڈالیں۔ اور پیسٹری بیگ میں ڈالے ہوئے میش کئے ہوئے آلوؤں سے مچھلی کے آمیزے کو ڈھک دیں۔ ڈش کو گرم اوون میں 25منٹ کے لئے بیک کر یں تاکہ سنہری ہو جائے۔

More From European Dishes