Gola Kabab Tips in Urdu - Gola Kabab Totkay

گولہ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gola Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھ کلو
پیاز آدھ کلو
ہرا دھنیا حسب پسند
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
گرم مصالحہ آدھ ٹی اسپون
گھی ایک ٹیبل اسپون
ترکیب:
پیاز کاٹ کر قیمہ میں ڈال دیں اورمشین سے اسے باریک پیس لیں۔ ہرا دھنیا، پو دینہ اور ہری مرچ باریک پیس کر قیمے میں شامل کر دی جائے۔ اس کے ساتھ نمک اور سرخ مرچ بھی ملا دیں۔ قیمہ کا آمیزہ سیخوں پر لگا کر ہاتھ سے اچھی طرح دبائیں۔ آمیزہ جم جائے تو سیخ سے آہستہ سے نکال کر کھلے منہ کی دیگچی میں رکھیں لیکن اوپر نیچے نہ رکھیں بلکہ برابر برابر اس طرح رکھیں کہ ایک کباب دوسرے سے ہر گز نہ چپکنے نہ پائے۔ کبابوں پر ایک چمچہ گھی ڈالیں۔ کبابوں پر گرم مصالحہ چھڑک کر دھیمی آنچ پر تقریباً ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ کبابوں کا پانی خشک ہو جائے تو دیگچی میں آہستہ آہستہ ہلائیں۔ پھر چند منٹ دم پر رکھ دیں۔ کباب سرخی مائل ہو جائیں تو چولہا بند کر دیا جائے۔ املی کی چٹنی کے ساتھ تناول کر یں تو لذت دیں گے۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید