Steam Fish Tips in Urdu - Steam Fish Totkay

سٹیم فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Steam Fish Recipe In Urdu

اشیاء:
ایک پومفرٹ (یاکوئی اور مچھلی، ثابت ) 500گرام
ہری پیاز پانچ (دو باریک کاٹ لیں)
اجوائن ایک چٹکی
لال مرچ ایک (کچل لیں)
ادرک ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
ٹماٹر ایک (گول قتلے کاٹ لیں)
سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
تیل(کوکنگ آئل ) ایک کھانے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
ا۔
نمک دو چائے کے چمچے
اجینو موٹو چائے کا چمچہ
چینی چائے کا چمچہ
کالی مرچ ایک چٹکی (پسی ہوئی)
ترکیب:
مچھلی صاف کر کے اچھی طرح دھو لیں۔ پھر ہر طرف چاقو سے تین تین گہرے شگاف لگائیں تاکہ مصالحہ رچ جائے۔ الف حصہ مچھلی پر مل کر 10منٹ تک رکھ چھوڑ یں۔ دیگچی میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں۔ اوپر سے مچھلی، پیاز، اجوائن، مرچ ، ٹماٹر، سویا سوس، تیل ڈال دیں۔ 12سے14منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید