Suji Ka Halwa Tips in Urdu - Suji Ka Halwa Totkay - Tip No. 3743

Urdu Totkay Suji Ka Halwa سوجی کا حلوہ (Tip No. 3743) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Suji Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3743

آدھ کلو چینی میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پکائیں
دودھ کے چھینٹے دیتے رہیں
شیرے کو صاف کر لیں
شیرہ پک کرتار دینے لگے تو اس میں پسی ہوئی زعفران ملا دیں
بادام بھگو رکھیں۔ نرم ہونے پر چھلکا اتار لیں
کشمش کو بھی اسی طرح پانی میں بھگو رکھیں
کچھ دیر بعد نکال لیں۔ پستہ صاف کر لیں
ناریل کو چھیل کر ٹکڑے کر لیں
چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر رکھ لیں
ایک پتیلی میں گھی کو خوب گرم کر یں اور الائچی کے دانے اور لونگ ڈال کر تل لیں
اسی میں سوجی ڈال کر بھونیں
سوجی بادامی رنگ ایسی ہو جائے تو شیرہ ملا لیں اور بادام، کشمش ، پستہ ناریل اور کیوڑا ڈال دیں
آنچ مدہم ہی رکھیں اور چمچ چلاتے رہیں
شیرہ جذب ہو جائے اور حلوا گھی چھوڑ دے تو اتار لیں
لگی طشتری میں حلوہ نکال لیں
دودھ میں بھگو ئے ہوئے چھوہاروں کی گٹھلیاں الگ کر کے کتریں اوپر چھڑک لیں
پستہ اور بادام بھی ڈال دیں اور چاندی کے ورق بھی لگائیں
جی میں آئے تو سرخ گلاب کی پتیاں بھی کناروں پر سجا لیں

More From Halwa Jaat