Egg Prons Tips in Urdu - Egg Prons Totkay - Tip No. 1144

Urdu Totkay Egg Prons ایگ پرانز (Tip No. 1144) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Egg Prons Recipe In Urdu

ایگ پرانز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1144

اجزاء:
جھینگے 500گرام
ہر اپیاز 100 گرام
بانس کی کونپلیں 125 گرام
انڈے 4عدد
سرکہ چوتھائی کپ
یخنی دو کپ
نشاستہ تین چمچے
اجینو موتو حسب ذائقہ
سویا سوس ایک بڑا چمچ
گھی حسب ضرورت
سیاہ مرچیں حسب منشاء
ترکیب:
پیاز چھیل کر سل پرباریک پیس لیں۔ بانس کی کو نپلیں بہت چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں ۔ جھینگے چھیل کر اچھی طرح صاف کریں ۔ اورپانی سے دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک فرائی پین میں تھوڑاسا گھی گرم کرکے اس میں ایک پھینٹا ہوا انڈا ڈالیں اور تل کرباہر نکا ل لیں۔ اسی طرح تمام انڈے الگ لگ تل کر باہر نکال کر رکھ لیں ۔اب سرکہ ،نشاستہ ،کچلا ہوا پیاز، سویا سوس، اجینو موتو اور سیاہ مرچیں باریک پسی ہوئی ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی مزید ڈالیں اور اس میں جھینگے فرائی کریں ۔ جھینگے سنہری ہونے لگیں تو بانس کی کونپلیں پانی سے نکال کر ڈالیں ۔ ساتھ ہی نشاستے والا آمیزہ ڈالیں۔ تھوڑی دیر بعد یخنی ڈال کر درمیانی آنچ پر پانچ منٹ پکائیں ۔ آگ سے اتار کر تلے ہوئے انڈے اس میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں ۔ اور کفیگر کے ساتھ ملائیں ۔ بے حد لذیذ پکوان تیار ہے۔

More From Eggs